شہر حیدر آباد کی بلند وبالا اور خوبوصورت عمارتوں میں سے ایک مکہ مسجد کی تزئین کا کام ابھی تک نامکمل ہے۔ اپریل 2020 کو رکن پارلیمان اسدالدین اویسی اور تلنگانہ کے مشیر برا ے اقلیتی بہبود عبدالقیوم خان و دیگر اعلی حکام نے مکہ مسجد کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر عبدالقیوم خان نے کہا تھا کہ مسجد کی تزئین کاری کا کام رمضان المبارک تک مکمل ہوجائے گا۔
اس بیان کے دو ماہ کے بعد ہی رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا تھا اور اب جا کر مسجد کے اندرونی حصہ کا کام مکمل ہوا ہے۔ جبکہ مسجد کا بیرونی حصہ، وضوخانہ، مسجد کا صحن، مدرسہ، آصف جاہی مقبرہ ودیگر مقامات کی تزئین کاری کا کام ابھی باقی ہے۔
اطلاعات کے مطابق تزئین کاری اور تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے والے والوں کو رقم نہ ملنے کی بنا پر انہوں نے کام روک دیا ہے۔