ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے چنچل گوڑہ جونیر کالج میدان میں 23 اکتوبر کو 30واں جلسہ رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا انعاد کیا جائے گا۔
مجلس بچاؤ تحریک کے صدر مجید اللہ خان فرحت اور مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے موقع پر گزشتہ 30 سال سے جلسہ رحمت للعالمین میں منعقد کیا جارہا ہے۔
مذکورہ جلسہ سے بیرونی و مقامی علماء کرام خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ منعقد کرنے کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد اور امن کے پیغام کو عام کرنا ہے۔