اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: سبزی مارکیٹ کے انہدام سے کشیدگی - Hyderabad news

شہر حیدرآباد کے نارائن گوڑہ فلائی اوور کے قریب کئی دہائی پرانی سبزی مارکیٹ کے انہدام کے آغاز کے موقع پر ہلکی کشیدگی دیکھی گئی۔

image
image

By

Published : Oct 3, 2020, 1:17 PM IST

سبزی مارکیٹ کے دکانداروں نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی اس انہدامی مہم کے خلاف احتجاج کیا۔

اس مارکٹ میں تقریباً 55 دوکانیں قائم ہیں، جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس مارکیٹ کی تعمیر سنہ 1960 میں ہوئی تھی اور اب یہ مارکیٹ خستہ حالی کا شکار ہے۔

جی ایچ ایم سی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ کارپوریشن کی پالیسی کے مطابق قدیم اور خستہ حالی کی شکار مارکیٹ کو منہدم کیاجائے گا اور اس کی جگہ چارمنزلہ عمارت کی تعمیر کا کام انجام دیاجائے گا۔ ساتھ ہی اس عمارت میں سیلار بھی ہوگا جس میں گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت ہوگی۔

اس عہدیدار نے کہا کہ گذشتہ برس دسمبر میں ہی دوکانات خالی کرنے کی نوٹس دوکانداروں کو دے دی گئی تھی اور کئی مرتبہ توجہ دہانی کے باوجود دوکانداروں نے دوکانیں خالی نہیں کی جس کے بعد کارپوریشن کے پاس ان دوکانات کو منہدم کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دکاندار اس مارکیٹ میں کرایہ سے ہیں۔نئی مارکیٹ کی تعمیر کے بعد پہلی ترجیح ان کو دی جائے گی تاکہ وہ بولی میں حصہ لے سکیں اور لیز کے حقوق حاصل کرسکیں۔

تاہم دکانداروں نے جی ایچ ایم سی اور پولیس ملازمین کے ساتھ بحث وتکرار کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کاروبار کے لیے متبادل مقام کی فراہمی کے بغیر کس طرح کارپوریش اس عمارت کو منہدم کرسکتی ہے۔کئی افراد نے نشاندہی کی کہ وہ اس مارکیٹ میں کئی دہائیوں سے سبزی فروخت کرتے ہوئے اپنی زندگی گذار رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details