اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: جنسی زیادتی کے ملزمین کو سزائے موت کا مطالبہ

طلبہ نے کہا کہ ملک میں خواتین اور لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں- انھوں نے مطالبہ کیا کہ جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت دی جائے۔ ایک طالبہ نے کہا کہ چھ برس کی بچی تک محفوظ نہیں ہے۔ جنسی زیادتی کرنے والے مجرمین کو عبرتناک سزا دی جائے ایسا قانون بنانا چاہیے۔

جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ
جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

By

Published : Sep 16, 2021, 3:58 PM IST

ملک میں دن بہ دن جنسی زیادتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے- دہلی سول ڈیفنس میں تعینات سنگم وہار کی رہنے والی خاتون اہلکار کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔

جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

اس واقعے کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاقہ سعیدآباد سے تعلق رکھنے والی 6 سالہ معصوم لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا دردناک واقعہ پیش آیا۔

جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

اس سلسلے میں سلطان العلوم لا کالج کے طلبہ نے ملک میں ہورہے جنسی زیادتی اور قتل کی وارداتوں کے خلاف کالج کے روبرو احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: عصمت دری کی شکار لڑکی کے خاندان سے شرمیلا کی ملاقات

اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ ملک میں خواتین اور لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں- انھوں نے مطالبہ کیا کہ ریپ کرنے والے مجرم کو سزائے موت دی جائے۔ ایک طالبہ نے کہا چھ برس کی بچی تک محفوظ نہیں ہے۔ اس طرح کی جنسی زیادتی کرنے والے مجرمین کو عبرتناک سزا دی جائے۔

طلبہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کا اعلان کیا- لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ایسا قانون بنائے جس سے کہ جنسی زیادتی اور قتل کرنے والے مجرمین کو فوری سزائے موت دی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details