حیدرآباد کے علاقے ملکاجگری، سکندرآباد،ونستھلی پورم، لنگم پلی، حیات نگر، مادھاپور،لکڑی کا پُل، جوبلی ہلز، صنعت نگر، امیرپیٹ،خیریت آباد، گچی باولی، اُپل، ایل بی نگر، دلسکھ نگر، کوٹھی، کوتہ پیٹ، ملک پیٹ، سرورنگر،چمپاپیٹ، نریڈمیٹ، ای سی آئی ایل، ناگارم، جواہر نگر، کیسرا، دمائی گوڑہ، عنبرپیٹ، کاچی گوڑہ، نلہ کنٹہ، منصورآباد، بی این ریڈی نگر،تُرکایمجال، کوکٹ پلی اور پرانا شہر کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں بھاری گراوٹ ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر میں ہنوز مطلع ابرآلود ہے، شہر کی سڑکوں پر ٹریفک میں کمی دیکھی گئی جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی نکاسی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایمرجنسی اسکواڈ نے کی۔