حیدرآباد کے ایک بینک میں سیکورٹی گارڈ نے بینک ملازم پر تین راونڈ فائرنگ کردی۔ یہ واقعہ عابڈز کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا برانچ میں پیش آیا جہاں سیکیورٹی گارڈ سردار اور بینک ملازم سریندر کے درمیان کچھ مسئلہ پر بحث ہوئی اس دوران برہم سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بندوق سے سریندر پرگولی چلادی۔
حیدرآباد: بینک میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ - اردو نیوز حیدرآباد
حیدرآباد کےعابڈزمیں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا برانچ میں سیکیورٹی گارڈ سردار اور بینک ملازم سریندر کے درمیان کچھ مسئلہ پر بحث ہوئی اس دوران برہم سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بندوق سے سریندر پرگولی چلادی۔
حیدرآباد: بینک میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ
تلنگانہ: سکندرآباد میں سات مکانات میں چوری کی واردات
اس واقعہ میں سریندر کے ہاتھ میں ایک گولی لگی اور دو گولیاں زمین پر گر گئی۔ ساتھی ملازمین نے زخمی سریندر کو فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال پہنچایا۔اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکورٹی گارڈ کوحراست میں لے لیا۔پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی۔
یواین آئی
Last Updated : Jul 14, 2021, 9:17 PM IST