میانمار سے تعلق رکھنے والےروہنگیا پناہ گزین کو کمشنر ٹاسک فورس، ساؤتھ زون ٹیم، اور مغلپورہ پولیس نے حیدرآباد میں ایک بھارتی شہری کی حیثیت سے آئی ڈی بنانے اور مختلف سرکاری فلاحی منصوبوں کے تحت فوائد حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
میانمار سے تعلق رکھنے والے ایک روہنگیا مہاجر محمد فاروق نے مبینہ طور پر اپنی ذاتی تفصیلات اور قومیت کو چھپانے کےلیے بھارتی ووٹر کارڈ ، آدھار کارڈ کو بنوایا، اور وہ مختلف سرکاری فلاحی اسکیمز کے تحت فوائد حاصل کررہا ہے۔
سید قدیرالدین نامی شخص نے غیر قانونی طور پر فاروق کا آئی ڈی پروف بنایا۔ حیدرآباد پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔