کانگریس ہائی کمان نے کانگریس کے رکن پارلیمان اے ریونت ریڈی کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر نامزد کیاہے۔
حیدرآباد: کانگریس صدردفترمیں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ریونت ریڈی کو صدر کی حیثیت سے نامزد کرتی ہی حیدرآباد میں پارٹی دفتر گاندھی بھون میں تزئین کاری کام شروع کر دیا گیا ہے۔گاندھی بھون کی تزئین کاری کا کام 7 تاریخ تک مکمل ہوجائے گا۔7جولائی کو ریونت ریڈی اپنے قافلے کے ساتھ مہا کالی مندر سے ہوتے ہوئے درگاہ حضرت یوسفینؒ پہنچے گے۔ اس کے بعد گاندھی بھون میں صدر کے عہدے کا جائزہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے قینچی کی عدم دستیابی میں رِبن پھینک دیا
اس موقع پر تلنگانہ کانگریس کے ترجمان سید نظام الدین نے کہا کہ ریونت ریڈی کے صدر بننے کے بعد کانگریس کارکنان میں ایک نیا جوش پیدا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی تلنگانہ حکومت اور وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کے خلاف عوامی تحریک شروع کرے گی۔ انھوں نے دعوی کیا کہ آنے والے انتخابات میں کانگریس پارٹی کی ریاست تلنگانہ میں حکومت قائم ہوگی۔