اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslims Stage Protest Against Blasphemous in Hyderabad: شان رسالت میں گستاخی کے جامع مسجد دارالشفاء کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ملک بھر کی طرح حیدرآباد کے پرانے شہر میں حضور اکرم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ جعفر پاشاہ کی قیادت میں جامع مسجد دارالشفاء کے پاس کیا گیا۔ اس موقع پر گستاخوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ Hyderabad Protests over Prophet Remarks

نبی کی شان میں گستاخی، جامع مسجد دارالشفاء حیدرآباد پر مظاہرہ
نبی کی شان میں گستاخی، جامع مسجد دارالشفاء حیدرآباد پر مظاہرہ

By

Published : Jun 11, 2022, 1:16 PM IST

حیدرآباد: اسلام کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہریان حیدرآباد نے جامع مسجد دارالشفاء کے پاس جمعہ کو بعد نماز عشاء ایک زبردست احتجاج منظلم کیا۔ Protest Against Nupur Sharma. احتجاج میں نوجوانوں نے گستاخ نُپورشرما، نوین جندال، بی نرسنگ آنند، راجہ سنگھ اور دیگر کے خلاف سخت کارروائی اور انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ Hyderabad Protests over Prophet Remarks

نبیؐ کی شان میں گستاخی، جامع مسجد دارالشفاء حیدرآباد پر مظاہرہ

ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیانرس تھامے نوجوانوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور حکومت سے موثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاج میں مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے احتجاجیوں کی قیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئے دن اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی جارہی ہے جو مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

نبی کی شان میں گستاخی، جامع مسجد دارالشفاء حیدرآباد پر مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش اور گستاخی کرنے والوں کی سرپرستی کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ ایسی گستاخی دوبارہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ گستاخی کرنے والوں کو صرف پارٹی سے معطل کرنا کافی نہیں بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کر کے گرفتار کیا جائے۔ مولانا جعفر پاشاہ نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت گستاخوں کے خلاف موثر کارروائی نہیں کرے گی تو حیدر آباد کے عوام مسلسل اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details