اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hyderabad Protests over Prophet Remarks: اہانت رسول کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج، مہدی پٹنم میں لاٹھی چارج - اہانت رسول ﷺ پر مبنی جارحانہ تبصرے کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج

رسول اللہ کے خلاف نازیبا تبصرے کے خلاف حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد، مسجد عزیز اور دیگر مقامات پر زبردست احتجاج کیا گیا۔ وہیں مہدی پٹنم کے پاس احتجاجوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ Hyderabad protests over prophet remarks by BJP officials

Hyderabad protests over prophet remarks by BJP officials
اہانت رسول ﷺ پر مبنی جارحانہ تبصرے کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج، مہدی پٹنم میں لاٹھی چارج

By

Published : Jun 10, 2022, 7:58 PM IST

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں بعد نماز جمعہ مسلمانوں اہانت رسولﷺ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور نپور شرما اور نوین جندال کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا- مظاہرین نے مکہ مسجد سے چارمینار کے دائیں جانب جلوس نکالا۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا- وہیں مسجد عزیز مہدی پٹنم کے پاس احتجاجوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی جارہی ہے جو مسلمانوں کے لیے نا قابل برداشت ہے۔

اہانت رسول ﷺ پر مبنی جارحانہ تبصرے کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج، مہدی پٹنم میں لاٹھی چارج

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پرامن ماحول بگاڑنے کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے جو گستاخی کرنے والوں کی سر پرستی کر رہی ہے اور رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ اہانت کے معاملے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تا کہ ایسی گستاخی دوبارہ نہ ہو ۔ مساجد کے پاس بڑی تعداد میں پولیس تعینات تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Sufi Sajjadanashin Council on Raja Singh: رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details