اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hyderabad Police on Chinese Manja: پتنگ اڑانے کے لیے چینی مانجہ کی فروخت کیخلاف پولیس کا انتباہ - حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد سٹی پولیس Hyderabad City Police نے کہا کہ چینی مانجے سے کئی پرندے ہلاک Many birds were killed by the Chinese Manja ہورہے ہیں۔ آسمان کو کھلا مقام بنائیں، جہاں بغیر کسی خطرے کے پرندے اڑسکیں۔

پتنگ اڑانے چینی مانجہ کی فروخت کیخلاف پولیس کا انتباہ
پتنگ اڑانے چینی مانجہ کی فروخت کیخلاف پولیس کا انتباہ

By

Published : Jan 9, 2022, 4:51 PM IST

حیدرآباد سٹی پولیس نے دھوم دھام سے منائے جانے والے سنکرانتی تہوار کے موقع پر On The Occasion of Sankranti Festival چینی مانجے کی فروخت Sale of Chinese Manja کے خلاف انتباہ دیا ہے۔

سٹی پولیس نے اپنے فیس بک اکاونٹ کے ذریعہ اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرتے ہوئے چینی مانجہ فروخت کرنے والوں کی اطلاع دینے کی خواہش کی ہے۔

سٹی پولیس نے کہا کہ چینی مانجے سے کئی پرندے ہلاک ہورہے ہیں۔ آسمان کو کھلامقام بنائیں جہاں بغیر کسی خطرہ کے پرندے اڑسکیں۔

پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مانجہ پر پابندی عائد کرنے کے سلسلہ میں اس کا تعاون کریں۔پولیس نے ساتھ ہی چینی مانجہ سے زخمی ہونے والے پرندوں کی تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ چینی مانجہ سے گریز کیاجائے۔

اس مانجہ سے پرندوں کے ساتھ ساتھ انسانوں پر بھی خطرناک اثرات پڑتے ہیں۔پتنگوں کو اڑانے کے لئے چینی مانجہ فروخت کرنا اور اس کا استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔اس کے استعمال کی اطلاع پولیس کو دی جائے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details