حیدرآباد:ٹاسک فورس ساوتھ زون اور بہادرپورہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانے شہر حیدرآبادکے کشن باغ ڈزنی ہوٹل کے قریب ایک دکان پر چھاپہ مارتے ہوئے گٹکھا کے پیکٹز کو بڑے پیمانہ پرضبط کیا۔
اسٹیشن ہوز آفیسر بہادرپورہ درگاپرساد نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا۔انہوں نے کہا کہ اس چھاپے کے دوران ساگر گٹکھا،50-50گٹکھا،آرکے گٹکھا،گٹکھے کے جملہ تقریبا900پیکٹس ضبط کئے گئے۔