پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ، 'کورونا وائرس انسانوں پر حملہ کرتا ہے اور ان کے ذریعہ دوسروں تک پھیلتا ہے۔ عید الاضحیٰ کی نماز کا بڑے پیمانہ پر اہتمام کیا جاتا ہے اور لاکھوں مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔'
پولیس کمشنر نے کہا کہ، 'عید الضحیٰ کی نماز کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔'
انہوں نے کہا کہ، 'گذشتہ رمضان کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑے پیمانہ پر اجتماعات منعقد نہیں ہوئے تھے، جبکہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس عید کے موقع پر بھی مسلمان اسی طرح کا مظاہرہ کریں گے۔'
انجنی کمار نے عید کے موقع پر گلے لگانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ، 'صرف زبانی طور پر ایک دوسرے عید کی مبارکباد پیش کریں۔'