جسمانی معذور افراد کی تنظیم تلنگانہ ڈسیبلڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام حیدرآباد کےدھرنا چوک اندرا پارک میں احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا- جس میں تلنگانہ کے معذور افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نائب صدر سوسائٹی محمد یوسف نے کہا کہ معذور افراد کو پچھلے 3 سال سے وظیفہ نہیں مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ڈبل بیڈ روم مکانات معذور افراد کو دیں گے، لیکن کسی معذور کو ابھی تک مکان نہیں ملا-