شہریت ترمیمی قانون کے خلاف حیدرآباد میں منعقدہ احتجاجی جلسے میں رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی نے عوام کو اپنے مکانات پر ترنگا لہراتے کا مشورہ دیا تھا تاہم عوام نے ان کی بات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مکانات پر ترنگا جھنڈا لگا رکھا ہے۔
'ہمارے دل میں بستا ہے ہندوستان' - Muslims and trio color flag
ہندوستان بھر میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی و این پی آر کے خلاف احتجاج کے دوران ترنگے کا استعمال کثرت سے ہونے لگا ہے لیکن حیدرآباد میں احتجاج کے علاوہ مکانات پر بھی ترنگے لہرا رہے ہیں۔
عوام نے مکان پر ترنگا لگانے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ ہندوستان ہمارے دلوں میں بستا ہے تاہم مسلمانوں کے متعلق مشہور کردیا گیا کہ وہ ترنگے کو پسند نہیں کرتے لیکن فرقہ پرست طاقتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہندوستانی مسلمان ترنگا کو پسند بھی کرتا ہے اس کا احترام بھی کرتا ہے اور اسے لہراتے میں فخر محسوس کرتا ہے۔
اس دوران احتجاج کے اس موقع پر ترنگوں کی فروخت میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے دوکانداروں کے مطابق روزانہ چالیس تا پچاس ترنگے فروخت ہو رہے ہیں۔