حیدرآباد کے موسی پیٹ فلائی اوور پر سڑک حادثہ۔ایک شخص زخمی - شہر حیدرآباد کے موسی پیٹ فلائی اوو
شہر حیدرآباد کے موسی پیٹ فلائی اوور پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حیدرآباد کے موسی پیٹ فلائی اوور پر سڑک حادثہ۔ایک شخص زخمی
یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔موتی نگر کا رہنے والا کارتک فلائی اوور پرتیز رفتاری کے ساتھ کار چلارہا تھاکہ اس نے کار کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی اور وہ زخمی ہوگیا۔مقامی افراد فوری طورپر وہاں پہنچے جنہوں نے اس نوجوان کو محفوظ طورپرکار سے نکالا اور اسپتال منتقل کردیا۔صنعت نگر پولیس نے بتایا کہ تیز رفتاری حادثہ کی وجہ ہے۔