جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملین مارچ کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا ہے . سوشل میڈیا کے ذریعےعوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگلی تاریخ کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا_ کمیٹی نے این آر سی و شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملین مارچ کیلئے پولیس سے اجازت طلب کی تھی لیکن پولیس نے مارچ کی اجازت نہیں دی.
این آر سی و سی اے اے کے خلاف ملین مارچ سماعت 31 دسمبر تک ملتوی - این آر سی و سی اے اے کے خلاف ملین مارچ سماعت 31 دسمبر تک ملتوی
ہائی کورٹ نے این آر سی و سی اے اے کے خلاف تلنگانہ و آندھرا پردیش جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کو 31 دسمبر تک ملتوی کردیا ہے
اس پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا_ صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی مشتاق ملک نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ عدلیہ میں ہونے کی وجہ سے ملین مارچ کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا تاہم کل ملین مارچ کے بجائے ریاست بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا_
اس موقع پر مشتاق ملک نے پولیس کے روئیے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ پولیس سیاسی دباؤ میں آکر مارچ کی اجازت نہیں دی جس کے خلاف ہمیں عدلیہ سے رجوع ہونا پڑا۔ امید ہے کہ ہمیں عدلیہ سے انصاف ملے گا_
مشتاق ملک نے کل ایک وفد کے ہمراہ کمشنر سٹی پولیس انجنی کمار سے ملاقات کرتے ہوئے مارچ کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی لیکن ان کی درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا جس پر انہوں نے عدالت کا سہارا لیا_