اردو

urdu

ETV Bharat / state

Assembly Elections in Telangana وزیراعظم مودی کا 2 اکتوبر کو تلنگانہ کا دورہ

ریاست تلنگانہ میں اس سال کے اواخر یا آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں۔

Assembly Elections in Telangana
Assembly Elections in Telangana

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 1:28 PM IST

حیدرآباد: وزیراعظم نریندر مودی 2 اکتوبر کو تلنگانہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی محبوب نگر اور نظام آباد میں منعقد ہونے والے عوامی جلسوں میں شرکت کریں گے۔ بی جے پی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر نئی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم سمیت اعلیٰ رہنماؤں کے عوامی جلسے اور اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بی جے پی کی جانب سے انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان بھی متوقع ہے۔

پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے کہا کہ لوک سبھا کے خصوصی سیشن کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی ریاستی قائدین کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور انتخابی سرگرمیوں کو حتمی شکل دیں گے۔ اسمبلی حلقوں میں عوامی جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریاستی بی جے پی رہنماؤں کو وزیر اعظم کے دورے کے لیے اس مہینے کی 28 اور 29 اور اگلے مہینے کی 2 تاریخ کے بارے میں بتایا گیا تاہم وزیر اعظم کا دورہ اکتوبر میں ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے بعد امیت شاہ اور جے پی نڈا ریاست کے دو دیگر مشترکہ اضلاع میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی نے اس مہینے کی 26 تاریخ سے 2 اکتوبر تک 119 اسمبلی حلقوں میں تین راستوں پر بس ٹور کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم انہیں فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بس دوروں کے بجائے ہر اسمبلی حلقہ میں تین چار عوامی ریلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عوامی ریلیوں کی تاریخوں کا فیصلہ ایک دو روز میں کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری ریاست میں ایک ساتھ عوامی جلسے اور ریلیاں شروع کی جائیں گی۔ ان میں پارٹی کے سرکردہ لیڈران، مرکزی وزراء اور قومی رہنما شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں فہرست رائے دہندگان کا مسودہ 21 اگست کو شائع ہوگا

بی جے پی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ حلقے کے لیے تین یا چار ناموں کی نشاندہی کے بعد سروے، پارٹی رہنماؤں کی آراء اور مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ دوسری جانب پارٹی کی قومی قیادت نے اشارہ دیا ہے کہ اسمبلی انتخابات کی مہم تمام اہم رہنماؤں کو حصہ لینا ہوگا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کشن ریڈی سمیت تمام اہم قائدین اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details