اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وبا: حیدرآباد کے عاشور خانوں میں احتیاطی اقدامات - کورونا وائرس

حیدرآباد میں ماہ محرم کو خاص اہمیت حاصل ہے- محرم کا چاند نظر آتے ہی یہاں مجالس و عزاداری کا آغاز ہوتا ہے اور عاشور خانوں میں علم ایستاد کئے جاتے ہیں اور زیارت کےلیے عوام کا ہجوم رہتا ہے۔

Hyderabad:  Muharram begins in the shadow of corona
کورونا وبا: حیدرآباد کے عاشور خانوں میں احتیاطی اقدامات

By

Published : Aug 21, 2020, 10:25 PM IST

اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے عاشور خانوں میں عوام کی تعداد میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ عاشور خانوں کے ذمہ داروں نے سرکاری ہدایات پر عمل آوری کرتے ہوئے زائرین کو ہدایات پر عمل لازمی قرار دیا ہے۔

کورونا وبا: حیدرآباد کے عاشور خانوں میں احتیاطی اقدامات

کمسن بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو زیارت کےلیے نہ آنے کی اپیل کی گئی ہے اس سلسلے میں تشہیر بھی کی جارہی ہے۔

حیدرآباد کے معروف عاشور خانے بی بی کا علاوا کے نگران کار علی الدین آصف نے انتظامات کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ عاشور خانے میں بنا ماسک لگائے داخلہ منع ہے، زائرین کی اسکریننگ کی جارہی ہے، باب الداخلے پر خودکار سنیٹائزر نصب کیا گیا ہے اور شخصی فاصلے کو یقینی بنانے کےلیے والینٹرز کی خدمات حاصل کی گیئں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے روز بی بی کا علم ہاتھی پر نکالے جانے کا قدیم رواج ہے لیکن اس سال کورونا کے باعث اس رواج کے تعلق سے تجسس برقرار ہے۔ حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جلوس نکالا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details