حیدرآباد:تلنگانہ کے حیدرآباد میں 18 جون کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام نوپور شرما کے خلاف ملین مارچ Hyderabad Millian March Against Nupur Sharma نکالا جارہا تھا لیکن امن و امان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تحریک مسلم شبان کے صدر مشتاق مالک اس 'ملین مارچ' کے کنوینر تھے۔ سٹی پولیس نے مشتاق مالک کو ان کے ملک پیٹ کے مکان میں انہیں نظربند کر دیا۔
Hyderabad Million March Cancelled: حیدرآباد میں نوپور شرما کے خلاف ہونے والا 'ملین مارچ' منسوخ - جیدرآباد میں ملین مارچ منسوخ
حیدرآباد کی 35 تنظیمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) نے ملک بھر میں "امن و امان کی موجودہ صورتحال" کے پیش نظر ہفتہ کو طے شدہ 'ملین مارچ' کو منسوخ کر دیا ہے۔ Hyderabad Million March Cancelled
اس معاملے پر مشتاق مالک نے کہا کہ 18 جون کو اندر پارک چوک پر ہونے والا ملین مارچ دھرنا ملتوی کردیا گیا ہے، لیکن یاقوت پورہ بڑا بازار چوراہے پر جلسہ عام منعقد ہوگا، جس کی اجازت پولیس نے دی ہے۔ انہوں نے جلسہ عام میں عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نُپور شرما نے جو گستاخی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کی ہے، وہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے حکومت سے نوپور شرما اور نوین جندال کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ Hyderabad Million March Cancelled
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد کا ملین مارچ جذبہ حریت سے سرشار