کے ٹی آر نے ریاستی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے موقع پر مختلف اراکین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پرانا شہر حیدرآباد میں میٹرو لائن کے لیے جائیدادوں کو حاصل کرنے کا کام مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر مکمل کیاجائے گا۔
حیدرآباد: پرانا شہر میں جلد میٹرو پروجیکٹ مکمل کیاجائے گا
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے واضح کیا ہے کہ پرانا شہر حیدرآباد میں جلد ہی میٹرو پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔
حیدرآباد: پرانا شہر میں جلد میٹرو پروجیکٹ مکمل کیاجائے گا
انہوں نے کہا کہ میٹرو میں مرکز کی حصہ داری دس فیصد ہے جس میں سے ریاست کو مرکز سے 250 کروڑروپئے وصول طلب ہیں۔ حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے لیے کافی سنجیدہ ہے۔ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے آشیرواد سے حیدرآباد کی ترقی کے لیے بڑے پیمانہ پر فنڈس الاٹ کئے گئے ہیں۔ عوامی ٹرانسپورٹ کا اس میں اہم رول ہوگا۔