میٹرو ریل کے عہدیداروں نے پہلے ہی ریل اور ٹرانسپورٹ خدمات کی صفائی کی بہتری کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اس نے اپنے ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اقدامات پر عمل کریں اور عام علاقوں کی صابن اور ڈٹرجنٹ کے ذریعہ صفائی کو یقینی بنائیں۔
اسی دوران شہر حیدرآباد میں ایم ایم ٹی ایس خدمات اتوار کو جزوی رہیں گی۔ ساوتھ سینٹرل ریلوے کے سی پی آر او راکیش نے یہ بات بتائی۔