اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: مکہ مسجد اب بھی نمازیوں کے لیے بند - شاہی مسجد باغ عامہ

کورونا وائرس کے سبب پورے ملک میں دو ماہ سے زائد وقت کے لیے لاک ڈاؤن کے سبب تمام مذہبی مقامات پر بھی کسی بھی قسم کے اجتماع کی پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم آج (8 جون) کو مشروط طور پر عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مکہ مسجد اب بھی نمازیوں کے لیے بند
مکہ مسجد اب بھی نمازیوں کے لیے بند

By

Published : Jun 8, 2020, 8:59 PM IST

ملک بھر میں 8 جون سے عبادت گاہیں کھول دی گئی ہیں لیکن حیدرآباد کی دو تاریخی مساجد مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کے دروازے ہنوز مصلیان کے لیے بند ہیں۔

مصلیان کے لیے ابھی بھی مکہ مسجد کے دروازے بند، ویڈیو

محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کی تساہلی کے نتیجہ میں ان دو مساجد میں کورونا وائرس کے اثرات کو زائل کرنے کا تاحال کوئی اقدام نہیں کیا گیا حالانکہ مرکزی حکومت نے دس دن قبل ہی مذہبی مقامات 8 جون سے کھول دینے کی اجازت دے دی تھی۔

اقلیتی بہبود کے عہدیدار اپنی کوتاہی کو چھپانے کے لیے ان دو مساجد کی کشادگی کے لیے ایک دوسرے پر تکیہ کئے ہوئے ہیں اور نچلے درجہ کے عہدیدار اجازت کے لیے اعلی عہدے داروں کے منتظر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details