اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسجد میں سی اے اے سے متعلق بیداری پروگرام - شہریت (ترمیمی) قانون 2019 (سی اے اے) کے خلاف وکلا کا انوکھا پروگرام

حیدرآباد کی ایک مسجد میں شہریت (ترمیمی) قانون 2019 کے خلاف وکلا کا انوکھا پروگرام منعقد ہوا۔

hyderabad lawyers demand for reject npr nrc & caa
سی اے اے کے خلاف مسجد میں وکلا کا پروگرام

By

Published : Jan 2, 2020, 9:06 AM IST

مسلم معاشرہ میں مسجد کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ مسلمان مسجد میں عبادت کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی، فلاحی اور تربیتی پروگرام کرتے ہیں۔ حیدرآباد کی ایک مسجد میں سی اے اے کے خلاف وکلا کا انوکھا پروگرام منعقد ہوا۔

حیدرآباد کے علاقہ قلعہ گولکنڈہ کی مسجد عبادالرحمان میں تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سی اے اے اور این آر سی کے بارے میں معلومات سے عوام کو آگاہ کیا گیا-

ویڈیو : سی اے اے کے خلاف مسجد میں وکلا کا پروگرام

ایڈوکیٹ ایم اے عبدالوہاب نے بتایا کہ 'پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) میں بل منظور ہوجانے اور صدرجمہوریہ کے اس بل پر دستخط کرنے کے بعد قانون بن جانے کے بعد بھی اس قانون کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیا جاسکتا ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'کوئی بھی قانون بن جانے کے بعد اسے سپریم کورٹ میں چیلینج کرنا بھارتی شہریوں کا حق ہے'۔

مزید پڑھیں : نئے سال کا پہلا دن: متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں جم غفیر

ماہرین وکلا محمد عبدالوہاب یاسین، محمد بیگ اکبر اور محمد اسماعیل خان نے دستاویز سے متعلق عوام کو آگاہ کیا اور سوالات و جوابات کا سیشن بھی رکھا گیا- جس میں سوالات کے جوابات بھی دیے گیے-

محمد عبدالوہاب نے کہا کہ اس قانون سے مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ غیر مسلم برادران کو بھی دشواری ہوگی'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details