اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Politics حیدرآباد دوسرے شہروں کے مقابلہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، وزیر تارک راما راو

قابل ذکر ہے کہ ریاست تلنگانہ میں اس سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں سرگرم ہیں۔ Telangana Politics

وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو
وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو

By

Published : Jul 3, 2023, 1:40 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ حیدرآباد دوسرے شہروں کے مقابلہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ وزیر موصوف نے آج صبح حیدرآباد کے قریب کوکاپیٹ میں مائیکروچپ سیمی کنڈکٹر ڈیزائن ڈیولپمنٹ مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیمی کنڈکٹر ریسرچ کے میدان میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے اور تلنگانہ اس پیشرفت میں اہم رول ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیمی کنڈکٹر کے شعبہ میں آگے آنے والی کمپنیوں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے اب تک آئی ٹی کی برآمدات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے اور ملک میں ہر دوسرے آئی ٹی ملازمت کا موقع حیدرآباد سے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد بنگلور اور چینئی سے آگے ہے۔ شہر ملک کا لائف سائنس کا دار الحکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی جینوم ویلی ہندوستان میں ویکسین کی تیاری کا ہیڈ کوارٹر ہے اور حیدرآباد دنیا کا سب سے بڑا اختراعی کیمپس ہے۔

مزید پڑھیں: 'تلنگانہ میں بھی کانگریس اقتدار میں آئے گی'

واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ حکمراں پارٹی سمیت بی جے پی اور کانگریس تلنگانہ میں ابھی سے سرگرم ہوگئی ہے۔ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں عوامی ریلی سے خطاب کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details