اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت میں حیدرآباد ترقی کی مثال: محمود علی کا دعوی

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی نے دعوی کیا کہ پرانے شہر حیدرآباد میں ٹی آر ایس 10 تا 15 بلدی ڈیویژن پر کامیابی حاصل کرے گی اور گریٹر حیدرآباد میں اس مرتبہ سنچری(سو سیٹیں) مکمل کرے گی۔

بھارت میں حیدرآباد ترقی کی مثال: محمود علی کا دعوی
بھارت میں حیدرآباد ترقی کی مثال: محمود علی کا دعوی

By

Published : Nov 24, 2020, 11:37 AM IST

محمود علی کا کہنا ہے کہ ٹی آر ایس کا 150 ڈیویژنس پر مقابلہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹی آر ایس سے کسی کا کوئی اتحاد نہیں ہے ۔ ٹی آر ایس جی ایچ ایم سی انتخابات میں تنہا مقابلہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے ترقیاتی اقدامات اور فلاحی اسکیمات ٹی آر ایس کے کامیابی کی ضامن ہوگی۔

وزیراعلی کے سی آر کی قیادت میں وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے گریٹر حیدرآباد کی ترقی پر 67 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ شہر حیدرآباد کی ترقی سارے ملک کے لیے مثالی ثابت ہورہی ہے ۔ بھارت میں حیدرآباد واحد شہر ہے جہاں کیبل برج موجود ہے۔ ریاست میں بالخصوص حیدرآباد میں لا اینڈ آرڈر پوری طرح کنٹرول میں ہے۔ گزشتہ 6 سال کے دوران کوئی فساد نہیں ہوا اور نہ ہی کرفیو لگانے کی نوبت آئی ہے۔ 24 گھنٹے معیاری برقی سربراہ کی جارہی ہے ۔ پینے کے پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ تقریبا 800 بستی دواخانے قائم کرتے ہوئے غریب عوام کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر فلائی اوورس اور سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ٹی آر ایس حکومت اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے عہد کی پابند ہے ۔ سابق حکومتوں نے اقلیتوں کو ووٹ بنک کی طرح استعمال کیا تاہم وزیراعلی کےسی آر اقلیتوں کی ترقی و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چند طاقتیں صرف اور صرف سیاسی مفاد پرستی کے لیے مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے شہر کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ حکومت ناپاک ارادے رکھنے والوں کو ان کے اپنےمقصد میں کامیاب ہونے نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:'انتخابات کےبعد سیلاب متاثرین کی امداد بحال ہوگی'

ABOUT THE AUTHOR

...view details