اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد کا آئرن بنگلہ - سلور جوبلی تقریب

حیدرآباد کے علاقہ باغ عامہ میں واقع فولاد کی بنی ہوئی ایک عمارت ہے جسے اب آئرن بنگلہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تاریخ کے مطابق یہ بنگلہ برطانوی حکومت کی رانی وکٹوریہ کیلئے مختص تھا، جسے انہوں نے نظام ششم میر محبوب علی خان بہادر کو اپنی تاج پوشی کی سلور جوبلی تقریب کے موقع پر تحفہ کیا تھا۔

حیدرآباد کا آئرن بنگلہ

By

Published : Aug 27, 2019, 12:04 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:56 AM IST

یہ بنگلہ برٹش وائس رائے کی جانب سے تالاب کے درمیان تعمیر گیا گیا تھا جسے "بینڈ اسٹینڈ" کے نام سے جانا جاتا تھا جہاں ہفتہ اور اتوار کی شام وائس رائے تفریح کی غرض سے آیا کرتے تھے۔ خالص لوہے سے تعمیر کی گئی اس عمارت کی نقاشی اس کی اہم خصوصیت ہے جسے آگ میں ڈھال کر بنایا گیا ہے اور 132 برس گزرنے کے باوجود یہ زنگ آلود نہیں ہوئی، اب اس میں محکمہ باغبانی کا دفتر کارکرد ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اس کی عمارت کی چمک بھی ماند پڑ چکی ہے، اب کہیں کہیں اس کو زنگ پکڑنے لگا ہے تاہم اب بھی اس کی مناسب نگہداشت کی جائے تو اسے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔حیدرآباد کی عوام نے حکومت سے اس تاریخی عمارت کا تحفظ کرتے ہوئے اسے تفریحی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اپیل کی۔

حیدرآباد کا آئرن بنگلہ
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details