حیدرآباد دکن دنیا بھرمیں لذیذ کھانوں کےلیے مشہور ہے- حیدرآباد دکن کے پکوانوں کا تعلق ترکی، ایران اور دیگر ملکوں سے ہے-
حیدرآباد دکن میں قطب شاہی سلطنت کے بادشاہ محمد قلی قطب شاہ ایران سے متاثر تھے- قطب شاہی سلطنت نے چار سو برس تک حکمرانی کی اور ایرانی کھانوں کے چلن آج تک حیدرآباد میں جاری ہے، جس میں حیدرآباد کی مشہور بریانی، اور ایرانی چائے، ایرنی کباب، روٹی کا میٹھا اود دیگر ڈشز شامل ہے- یوں تو حیدرآباد میں مختلف ملکوں کے لوگ رہتے ہیں اور مختلف انداز کے پکوان یہاں پر کیے جاتے ہیں۔