اردو

urdu

ETV Bharat / state

KTR Invites Comedians: 'حیدرآباد منور فاروقی اور کنال کامرا کو پرفارم کرنے کی دعوت دیتا ہے' - حیدرآباد کی خبریں

تلنگانہ وزیر کےتارک راما راو Telangana Minister K Tarak Rama rao نے کہا"ہم واقعی ایک کاسموپولیٹن شہر ہیں، تمام ثقافتوں اور تنقید کا خیرمقدم کرتے All cultures and criticism are welcome ہیں۔ آپ یہاں آ کر حکومت پر تنقید کر سکتے ہیں Comedians can criticize the Government۔ درحقیقت، ہمیں اپنی اپوزیشن کی طرف سے روزانہ بہت سی اینٹوں کی بارشیں ملتی ہیں لیکن ہم بہت بردبار ہیں‘‘

حیدرآباد منور فاروقی اور کنال کامرا کو پرفارم کرنے کی دعوت دیتا ہے
حیدرآباد منور فاروقی اور کنال کامرا کو پرفارم کرنے کی دعوت دیتا ہے

By

Published : Dec 18, 2021, 10:15 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا، اسٹینڈ اپ کامیڈینز منور فاروقی اور کنال کامرا کو حیدرآباد میں پرفارم کرنے کے لیے خوش آمدید کہا جاتاStand-up comedians Munawar Faruqui and Kunal Kamra are welcome to perform in Hyderabad ہے، یہاں ان کے شوز "منسوخ نہیں کیے جائیں گے"

جمعہ کے روز حیدرآباد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،کے ٹی آر جو وزیراعلی کے فرزند بھی ہیں، نے حیدرآباد میں پرفارم کرنے کے لیے مذکورہ اسٹینڈ اپ کامیڈینز کو "کھلی دعوت" An open invitation to stand-up comedians دی اور کہا حیدرآباد میں تمام ثقافتوں اور تنقید کا خیرمقدم ہے۔

انھوں نے پڑوسی ریاست کرناٹک میں "کاسموپولیٹن" بنگلورو پر بھی تنقید کی جہاں منور فاروقی کا شو پچھلے مہینے منسوخ کر دیا گیا تھا - بنگلورو پولیس نے منتظمین سے "امن و امان" کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے شو کو ختم کرنے کو کہا تھا، اور فاروقی کو ایک "متنازع شخصیت" قرار دیا تھا۔

کے ٹی آر نے کہا کہ بنگلورو "کاسموپولیٹن شہر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن کامیڈی کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے"۔

کے ٹی آر نے کہا،"حیدرآباد آج پورے ملک اور پوری دنیا کے لوگوں کا خیر مقدم کر رہا ہے۔ ہم واقعی ایک کاسموپولیٹن شہر ہے۔ ہمارے شہر میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کو کھلی دعوت ملتی ہے۔ ہم منور فاروقی اور کنال کامرا کے شوز کو صرف اس لیے منسوخ نہیں کرتے کہ ہم ان کے ساتھ سیاسی طور پر منسلک نہیں ہیں،"

"میں یہ ان لوگوں سے کہہ رہا ہوں جو بنگلورو کے ہیں، آپ ایک کاسموپولیٹن شہر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور کامیڈی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ مجھے یہ بات بالکل سمجھ نہیں آئی۔"

"لہذا، ہم واقعی ایک کاسموپولیٹن شہر ہیں، تمام ثقافتوں اور تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ آپ یہاں آ کر حکومت پر تنقید کر سکتے ہیں۔ درحقیقت، ہمیں اپنی اپوزیشن کی طرف سے روزانہ بہت سی اینٹوں کی بارشیں ملتی ہیں لیکن ہم بہت بردبار ہیں‘‘

واضح رہے کہ منور فاروقی نے اس سال کے شروع میں ایک شو کے دوران مبینہ طور پر "ہندو دیوتاؤں کی توہین" کے الزام میں اندور جیل میں ایک مہینہ گزارا تھا، لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں کبھی بھی زیر بحث تقریب میں پرفارم کرنے کا موقع نہیں ملا۔ تب سے، وہ مسلسل ہندوتوا گروپوں کی طرف سے نشانہ بن رہے ہیں، سورت، احمد آباد، وڈودرا، ممبئی، رائے پور اور بنگلورو میں ان کے شوز کو توڑ پھوڑ کی دھمکیوں کے تحت منسوخ کر دیا گیا تھا۔

بھارت بھر میں ان کے 12 شوز منسوخ ہونے کے بعد، فاروقی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ کامیڈی چھوڑ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details