حیدرآباد کے مہدی پٹنم میں منعقدہ ایک پروگرام میں شبیر علی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں، جے پی پلکینا، امول راج، محمد فرید، اور دیگر نے شبیر علی فٹبال ایسوسی ایشن کا افتتاح کیا۔
حیدرآباد: شبیر علی فٹبال اکیڈمی کا افتتاح شبیر علی فٹبال ایسوسی ایشن کے تحت سن سٹی میں واقع گراؤنڈ پر مارچ سے ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔
آپ کو بتا دیں کہ شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کئی کھلاڑیوں نے بھارت کا نام روشن کیا ہے، جن میں سے شبیر احمد بھی شامل ہیں۔ سنہ 1984 میں شبیر علی نے بھارتی فٹبال ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے ایشیا کپ میں فتح حاصل کی تھی۔
اس کے بعد شبیر علی نے بھارتی فٹبال ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ کولکاتا، گوا اور دیگر ریاستوں کی ٹیموں کو بھی انہوں نے ٹریننگ دی ہے۔ شبیر علی کو دھیان چند ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ شبیر علی ٹیکنیکل بھارتی فٹبال ٹیم کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
شبیر علی نے کہا کہ موجودہ وقت میں بھارت میں فٹبال کے کھلاڑیوں میں کمی ہورہی ہے اس کو نظر میں رکھتے ہوئے فٹبال اکیڈمی کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں لڑکے اور لڑکیوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔