حیدرآباد کے گچی باولی علاقہ میں قطب شاہی دور کی ایک 400 سالہ قدیم مسجد ہے، جو کئی برسوں سے غیر آباد تھی۔
حیدرآباد: 400 سالہ قدیم غیر آباد قطب شاہی مسجد کا افتتاح کچھ شرپسند مسجد کے تقدس کو پامال کر رہے تھے، اس کی اطلاع مقامی عوام نے وقف بورڈ کو دی۔ جس پر وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم نے اطلاع ملتے ہی مقامی مسجد کا دورہ کیا اور مسجد کی مرمت کا کام شروع کرایا۔
حیدرآباد: 400 سالہ قدیم غیر آباد قطب شاہی مسجد کا افتتاح مزید پڑھیے: حیدرآباد: محرم میں چوڑیاں پہننے کا رواج
آج مسجد کا افتتاح نماز ظہر سے کیا گیا۔ چیئرمین محمد سلیم نے نماز ظہر کی امامت کی۔ اس موقع پر محمد سلیم نے کہا کہ مسجد کے تحت 35 گنڈ اراضی ہیں اس کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔