انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد اپنے کیمپس میں 25 تا 27 مارچ تین روزہ انڈین اسٹرکچرل اسٹیل کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
یہ انوکھی کانفرنس ہوگی جس میں اسٹیل اسٹرکچر، پی ایف بی عمارتوں،دیرپا اشیا، اعلی سطح کے لوہے، کولڈ فارمڈ اسٹیل کے ڈھانچوں، قابل تجدید اشیا کے شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
حیدرآباد: آئی آئی ٹی کو اسٹیل کانفرنس کی میزبانی یہ کانفرنس اسٹرکچر اسٹیل ڈیزائنرس، تیارکنندگا، ٹریڈ ایسوسی ایشنس،ڈیزائن انجینئرس، اسٹیل فیبریکٹیرس، آرکیٹکس،اسٹیل والمونیم ڈیولپرس،محققین اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ ے لیے ہوگی۔
آئی آئی ٹی۔ایچ نے دنیا بھر کے ماہرین بشمول پروفیسر بین یونگ اور دیگر کو مدعو کیا ہے۔اس موقع پر ماہرین اس شعبہ کی ترقی اور جدیدکاری کے مسئلہ پر اظہار خیال کریں گے۔