اردو

urdu

حیدرآباد میں حلیم کا کاروبار محدود کرنے کا منصوبہ

حیدرآباد میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے مدنظر حلیم بنانے والوں نے رمضان میں اپنے کاروبار کو محدودکرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

By

Published : Mar 29, 2021, 12:34 PM IST

Published : Mar 29, 2021, 12:34 PM IST

حیدرآباد: حلیم بنانے والوں نے رمضان میں کاروبار کو محدود کرنے کا منصوبہ بنایا
حیدرآباد: حلیم بنانے والوں نے رمضان میں کاروبار کو محدود کرنے کا منصوبہ بنایا

تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں کووڈ-19 کے بڑھتے انفیکشن کے مدنظر حلیم بنانے والوں نے رمضان میں اپنے کاروبار کو محدود کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

عام طورپر تقریباً دو ہزار رسٹورنٹس رمضان کے دوران حلیم فروخت کرتے ہیں جو کئی کروڑ روپے کا کاروبار ہے۔ اس لزیز غذا کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو عارضی روزگار بھی ملتا ہے۔ اس مرتبہ رسٹورنٹس میں حلیم کے عارضی کاونٹرس قائم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حلیم بنانے والوں کو کووڈ-19کی وجہ سے بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے بند ہونے سے جھٹکا لگا ہے۔ کئی آئی ٹی کمپنیاں ہر سال مشہور حلیم ساز اداروں کو آرڈرس دیتی ہیں، لیکن چونکہ مختلف آئی ٹی کمپنیاں اب بھی ورک فرام ہوم طریقہ کار پر عمل کررہی ہیں۔ لہذا آئی ٹی شعبہ سے طلب میں کمی آئی ہے۔

پچھلے سال بھی رسٹورنٹس نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ ایرانی ڈش نہیں بنائی تھی۔ رسٹورنٹس کے مالکین نے بتایا کہ جاریہ سال پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے پلاسٹک کے ڈبوں کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details