حیدرآباد: زیر جامہ چھپا کر لائے گئے سونے کو شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے دبئی سے حیدرآباد پہنچے ایک مسافر کے پاس سے ضبط کیا۔ یہ مسافر کل شب فلائٹ نمبر Ek528کے ذریعہ تلنگانہ کے دارالحکومت پہنچا تھا۔ اس کے پاس سے 823 گرام سونا جو دو پیاکٹس میں لایا گیا تھا ضبط کیا گیا۔ اس سونے کی مالیت 47 لاکھ روپئے بتائی جا رہی ہے۔ پرانا شہر سے تعلق رکھنے والے اس مسافر سے کسٹم کے عہدیدار اس ضبط سونے کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ایر انٹلی جنس یونٹ حیدرآباد کسٹم نے ایک اطلاع پر یہ کارروائی کی۔ کسٹم کے عہدیدار اس معاملہ کی جانچ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Gold Seized at Shamsabad Airport: شمس آباد ایرپورٹ پر 3.50 کروڑمالیت کا سونا ضبط