اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد کی لڑکی کا امریکہ میں قتل - حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک 19 سالہ طالبہ کی خبر

امریکہ کے شکاگو میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک 19 سالہ طالبہ پر جنسی حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد کی لڑکی کا امریکہ میں قتل
حیدرآباد کی لڑکی کا امریکہ میں قتل

By

Published : Nov 26, 2019, 2:27 PM IST

حیدرآباد کی لڑکی یونیورسٹی آف ایلی نیوس کی طالبہ تھی جو کار کے پچھلی نشست پر مردہ پائی گئی۔ پولیس نے اس واردات کے سلسلہ میں 26 سالہ ڈونالڈ ترمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ لاش کے پوسٹ مارٹم سے لڑکی کا گلا دبانے سے اس کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ لڑکی ہفتہ سے لاپتہ تھی۔ اس کے خاندان والے اس کو تلاش کر رہے تھے۔ پولیس نے اس کے فون کی بنیاد پر اس کو تلاش کیا ہے۔ پولیس نے بعد ازاں مشتبہ شخص کے ویڈیو کا پتہ لگایا۔ جس کی بنیاد پر اس کو حراست میں لے لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details