ملک کے مختلف شہروں کی مساجد میں مفت آکسیجن سلینڈر کا انتظام کیا گیا ہے۔
وہیں حیدرآباد میں بھی نجی تنظیموں کی جانب سے آکسیجن سلنڈر مفت سپلائی کیا جارہا ہے - حیدرآباد کی معروف تنظیم سکینہ فاونڈیشن کی جانب سے لاکھوں روپے کا آکسیجن سلینڈر فراہم کیا جا رہا ہے -
ایک کورونا مریضہ کو دیر رات ضلع عادل آباد سے شہر حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا راستہ میں آکسیجن ختم ہوگیا جس کے بعد سکینہ فاونڈیشن کے صدر آصف حسین سہیل کو اطلاع دی گئی، اور انہوں نے آکسیجن سلینڈر فراہم کیا -