اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے بجٹ 2020-21 کو ناقص و کمزور بتایا - بجٹ 2020-21 پر تبصرہ

کانگریس رہنما و سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے بجٹ 2020-21 پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ناقص اور کمزور قرارد دیا ہے۔

بجٹ 2020-21
بجٹ 2020-21

By

Published : Feb 9, 2020, 3:06 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:15 PM IST

پی چدمبرم کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں ملک کی گرتی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

بجٹ 2020-21

انہوں نے موجودہ معاشی صورتحال کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "بی جے پی نے بجٹ کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے" حکومت کے پاس معیشت کو مضبوط بنانے کا کوئی لائحہ عمل نہیں ہی اور نہ ہی وہ اس میں بہتری لانے پر غور کر رہی ہے۔

کانگریس قائد نے کہا کہ بی جے پی تمام شعبوں کے بجٹ میں تخفیف کرتے ہوئے خود کو غریب طبقے کا دشمن ثابت کر چکی ہے موجود بجٹ سے سب سے زیادہ متاثر غریب اور روزانہ اجرت پر لام کرنے والے مزدور ہوں گے۔

بجٹ 2020-21 پر تبصرہ

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے غریب کو پیٹ بھر کھانا فراہم کرنے کی غرض سے تغذیہ پالیسی عمل میں لاتے ہوئے اس کے بجٹ میں اضافہ کیا تھا لیکن بی جے پی نے اس میں تخفیف کرتے ہوئے غریب کے منہ سے حوالہ چھین لیا۔

پی چدمبرم نے کہا کہ ماہرین کی رائے کے ذریعے حکومت اس میں بہتری لا سکتی ہے لیکن وہ کسی سے رائے لینا عار سمجھتی ہے۔

کانگریس رہنما و سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details