اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد:مکان میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس گئے - یدرآباد کے حیات نگر علاقہ کے قدیم

حیدرآباد کے حیات نگر علاقہ کے قدیم مُنگنورعلاقہ کے ایک مکان میں آگ کے بھڑک اٹھنے کے نتیجہ میں آرمڈ ریزرو پولیس کانسٹیبل اور دیگر چار معمولی طورپر جھلس گئے۔

حیدرآباد:مکان میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس گئے
حیدرآباد:مکان میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس گئے

By

Published : Feb 1, 2020, 1:40 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:42 PM IST

جھلسنے والوں کی شناخت 40 برس کے وینکٹیشورلو آرمڈ ریزرو کانسٹیبل، اس کی بیوی 35 برس کی اوما، بیٹا 8 برس کا پردیپ اور ان کے رشتہ دار26 سالہ پرساد و 22 سالہ ناگاراجو شامل ہیں۔

یہ واقعہ گھر میں داخلے کی تقریب کے موقع پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شبہ کیاجاتا ہے کہ ایل پی جی سلینڈر سے گیس کے اخراج کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں ایشیا کی سب سے بڑی قبائلی جاترا

عہدیداروں نے کہا کہ گھر کے افراد اس اخراج سے ناواقف تھے،پکوان کے علاقہ میں انہوں نے لیمپ کا سوئچ آن کیا جس کے نتیجہ میں فوری طورپر آگ بھڑک اٹھی۔ان تمام پانچ جھلسے ہوئے افراد کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details