شہر حیدرآباد کے ایک پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
کلثوم پورہ روڈ کے قریب واقع اس پلاسٹک کو الگ الگ کرنے کے یونٹ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے فائر کنٹرول روم کو چوکس کیاجس کے بعد ایک فائربریگیڈ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔