شہر کے الوال علاقہ میں پیدا ہوئے وینکٹ ریڈی کو پچپن سے ہی زراعت اور زرعی سرگرمیوں میں کافی دلچسپی تھی۔کالج کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اس سے منسلک ہوگئے۔دھان،گیہوں،گنے،سبزیوں،مکئی،باجرہ،جوارکے علاوہ دیگر اقسام کے تخم کی کامیابی سے کاشت کے بعد ریڈی،نیشنل سیڈ کارپوریشن (این ایس سی)اور آندھراپردیش اسٹیٹ سیڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن(اے پی ایس ایس ڈی سی)کے لئے معاون بن گئے۔
یہ کام انہوں نے تقریبا دس برس تک انجام دیا۔ریڈی کاکیسرا علاقہ کے کندن پلی میں انگور کا باغ ہے اور الوال علاقہ میں ایک ریسرچ فارم ہے جہاں انہوں نے کالے انگور،گیہوں،سبزیوں کی کاشت کی ہے۔