تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری حکم میں ڈاکٹر دیشا کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسے قتل کرنے والے چاروں ملزمین کی لاش کو 12 دسمبر تک محفوظ رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔
حیدرآباد انکاؤنٹر: ملزمین کی آخری رسومات کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع - ڈاکٹر دیشا
ریاست تلنگانہ میں خاتون ڈاکٹر دشا کے قتل میں ملوث چار ملزمین کو تلنگانہ پولیس نے انکاؤنٹر میں مار گرایا تھا اور تلنگانہ ہائی کورٹ نے ان چاروں ملزمین کی آخری رسومات کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے ان کی لاش کو 13 دسمبر تک محفوظ رکھنے کا حکم دیا ہے۔
: ملزمین کی آخری رسومات کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع
واضح رہے کہ اس سے قبل ہوئی کورٹ نے 8 دسمبر تک ان کی لاشوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کہا تھا لیکن گزشتہ روز اس ایس آئی ٹی تشکیل دینے بعد اس کیس کی شنوائی 12 دسمبر کو ہوگی اسی لیے ان کی آخری رسومات کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔