ان چالانات کی رقم کی ادائیگی کے لئے اب صرف دو دن کی ہی مہلت باقی ہے کیونکہ یہ سہولت 31 مارچ تک نافذ رہے گی۔ اس سہولت میں زیرالتوا ٹریفک چالانات پر بھاری ڈسکاونٹ دیاجارہا ہے۔ریاست بھر میں بڑے پیمانہ پر زیرالتوا ٹریفک چالانات کو ختم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایاگیا ہے جس کی شہریوں کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس ون ٹائم پیشکش سے فائدہ اٹھائیں۔ ساتھ ہی پولیس نے ماسک نہ لگاتے ہوئے گاڑی چلانے والوں پر عائد چالانات پر بھی بھاری رعایت دی ہے۔ اس رعایت کے تحت زیرالتواء چالانات کی رقم میں 50تا75فیصد چھوٹ دی گئی ہے۔ ۔Police Speed up Payment of Traffic Challans
دو پہیوں والی گاڑیوں پر زیرالتواء چالانات کی رقم کا 75فیصد حصہ معاف کردیا گیا ہے۔ گاڑی سواروں کو صرف 25 فیصد چالانات کی رقم ادا کرنی ہوگی۔ کورونا وائرس کی وباء کے دوران کئی گاڑی سواروں پر ماسک نہ لگانے پر جرمانے عائد کئے گئے تھے۔ ماسک نہ لگانے پر ہر گاڑی سوار پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا تھا۔ اس رقم میں بھی 900روپئے کی رعایت دی جارہی ہے۔ زیرالتواء ماسک چالان پر صرف100روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ زیرالتواء چالانات آن لائن کے ذریعہ ادا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ فون پے‘ پے ٹی ایم ’گوگل پے کے ذریعہ بھی چالانات کی رقم ادا کی جاسکتی ہے۔ ٹووہیلر گاڑیوں اور تین پہیے والی گاڑیوں پر زیرالتواء چالانات کی مجموعی رقم پر صرف25فیصد ادا کرنی ہوگی جبکہ آرٹی سی بسوں کو70فیصد رعایت‘لائٹ موٹروہیکل‘ہیوی موٹر وہیکل پر50فیصد کی رعایت دی جارہی ہے۔