اردو

urdu

ETV Bharat / state

معاشی طور پر کمزور طلبا کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کی پہل

حیدرآباد کا حسن نگر علاقہ جہاں کے لوگ اپنے بچوں کو مشکل سے بنیادی تعلیم دے پا رہے ہیں، ان کے لیے اپنے بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم مہیا کرانا ممکن نہیں ہے۔

By

Published : May 2, 2019, 6:37 PM IST

file photo

صادق بن سلمان نامی ایک شخص نے پہل کرتے ہوئے ایک ادارہ قائم کیا جس میں تقریبا سو طلبا کو تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں کمپیوٹر کی تعلیم دی جا رہی ہے۔

معاشی طور پر کمزور طلبا کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کے لیے پہل

صادق کا کہنا ہے کہ 'گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ بچے کسی مستری کی دکان یا ہوٹل میں جاکر مزدوری کرتے ہیں کیونکہ ان کی معاشی حالت بہتر نہیں ہیں، ان کے والدین مشکل سے انہیں بنیادی تعلیم دے پارہے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' اس ادارے کو قائم کرنے کا مقصد ان بچوں کو کمپیوٹر سے آشنا کرانا ہے تاکہ مستقبل میں انہیں بھی اچھی نوکریاں ملیں'۔

ادارے میں پڑھانے والے سبھی اساتذہ بغیر کسی معاوضے کے کام کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details