اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lock Upp Show: حیدرآباد کی ایک عدالت نے ایکتا کپور کے شو' لاک اپ' پر روک لگادی - ایکتا کپور کے شو 'لاک اپ' پر روک

حیدرآباد کی سٹی سول کورٹ نے ریئلٹی شو 'لاک اپ' Lock Upp Show کی ریلیز پر روک لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔

حیدرآباد کی ایک عدالت نے ایکتا کپور کے شو' لاک اپ' پر روک لگادی
حیدرآباد کی ایک عدالت نے ایکتا کپور کے شو' لاک اپ' پر روک لگادی

By

Published : Feb 26, 2022, 10:53 PM IST

حیدرآباد سٹی سیول کورٹ نے ٹی وی سیریل کی مشہور ڈائریکٹر و پروڈیوسر ایکتا کپور کے شو 'لاک اپ' پر روک لگا دی ہے۔Hyderabad Civil Court Issues Stay Order on Release of Lock Upp Show

اس شو کی میزبانی مشہور اداکارہ کنگنا راناوت کرنے والی تھی۔ سٹی سول کورٹ نے یہ حکم درخواست گزار صنوبر بیگ کی درخواست اور ان کے دستاویزات کی جانچ کے بعد جاری کیے۔ جو اس شو کو پیش کرنے اس کے نظریہ اور اس کی اسکرپٹ کے حقوق رکھتے ہیں۔

عدالت نے لاک اپ کے ٹریلر کے ویڈیو کلپ بھی دیکھا اور اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ شو درخواست گزار کے شو کی طرح مماثلت رکھتا ہے یہ شو 27 فروری کو ریلیز کیا جانے والا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Gangubai Kathiawadi Box Office Collection: گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے پہلے دن 10 کروڑ سے زائد کی کمائی کی

عدالت نے فوری سماعت کے لئے داخل عرضی پر یہ احکام صادر کیے۔ درخواست گزار نے سوشل میڈیا اور الکٹرانک میڈیا پر شو کی نمائش پر پابندی کی درخواست کی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details