اردو

urdu

ETV Bharat / state

حلقہ یاقوت پورہ سے امجد اللہ خان خالد مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار - تلنگانہ اسمبلی الیکشن 2023

حلقہ یاقوت پورہ سے امجد اللہ خان خالد مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار ہوں گے۔ اس بات کا اعلان پارٹی کے صدر مجید اللہ خان فرحت نے کیا۔ Candidate of Majlis Bachao Tehreek Amjadullah Khan Khalid will Contest from Yakutpura Constituency

MBT Candidate from Yakutpura
MBT Candidate from Yakutpura

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 12:40 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی الیکشن 2023 کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے لیے کافی ہجوم نظر آرہا ہے۔ اس درمیان مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان خالد حلقہ یاقوت پورہ سے پارٹی امیدوار ہوں گے۔ ایم بی ٹی نے حلقہ یاقوت پورہ سے امجد اللہ خان کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے اور آج ہی پارٹی نے یاقوت پورہ سے امیدوار کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح اب یاقوت پورہ میں انتخابی مقابلہ کافی دلچسپ ہو گیا ہے۔ امجد اللہ خان خالد نے بیان دیا ہے کہ یاقوت پورہ کی عوام ان کا ساتھ دے گی۔ امجد اللہ خان اس وقت جذباتی ہو گئے جب ان کے نام کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے پارٹی کے صدر مجید اللہ خان فرحت کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ مجلس بچاؤ تحریک 1992 سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ امجد اللہ خان نے 2009 میں اعظم پورہ ڈویژن سے کارپوریٹر کی حیثیت سے خدمت انجام دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Rahul Gandhi targeted BJP and MIM 'تلنگانہ اسمبلی الیکشن بی آر ایس، بی جے پی اور ایم آئی ایم ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں'

واضح رہے کہ تلنگانہ اسمبلی الیکشن 2023 میں تمام جماعتیں اور تمام قوتیں ضلع حیدر آباد پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ حیدر آباد میں، جہاں ایک کروڑ سے زیادہ افراد رہتے ہیں، یہاں امیر علاقوں کے ساتھ ساتھ کئی کچی بستیاں بھی ہیں۔ یہ کہنا ناممکن ہے کہ کس کیٹیگری کے ووٹ کس کی جیت میں کیا کردار ادا کریں گے۔ اے پی، کرناٹک، گجرات، مہاراشٹر اور راجستھان جیسی ریاستوں سے آکر آباد ہونے والے افراد کے ووٹ بھی اہم ہیں۔ جب کہ حیدرآباد ضلع کی سات سیٹوں پر مجلس مکمل کنٹرول دکھا رہی ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہو گیا ہے کہ بقیہ 8 حلقوں میں کون جیتے گا۔ تمام پارٹیاں حیدرآباد پر قبضہ جمانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details