اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد کی غزل گلو کارہ جیوتی شرما، پاکستان میں بھی مداح - Hyderabad ghazal singer Jyoti Sharma

موجودہ دور میں موسیقی بے معنی ہو کر رہ گئی ہے۔ نوجوان نسل تیز موسیقی والے ریپ اور پاپ گانوں کو سننا اور اس پر تھرکنا پسند کرتی ہے۔

Hyderabad-based ghazal singer Jyoti Sharma is also a fan in Pakistan
حیدرآباد کی غزل گلو کارہ جیوتی شرما، پاکستان میں بھی مداح

By

Published : Sep 3, 2020, 10:47 PM IST

موسیقی میں غزل سب سے زیادہ پسند کی خانے والی صنف ہے۔ لیکن گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اس کو پسند کرنے اور سننے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ غزل گانے والوں کی تعداد اب انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے۔

حیدرآباد کی غزل گلو کارہ جیوتی شرما، پاکستان میں بھی مداح

حیدرآباد میں بھی اکا دکا غزل گلوکار ہی رہ گئے ہیں، جن کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے مواقع کم ہی ملتے ہیں۔ پاپ اور ریپ کے اس دور میں بھی جیوتی نامی غزل گلوکارہ مقبول غزل گلوکاروں مہدی حسن، غلام علی خان، عابدہ پروین، بیگم اختر و دیگر کی غزلوں کو گاتی ہیں۔

غزل سے اپنے لگاؤ کے متعلق جیوتی نے بتایا کہ بچپن سے ہی غزلیں سنتے ہوئے اسے اس میں دلچسپی پیدا ہوئی اور وہ غزلوں کو گنگنانے لگی۔

جیوتی کے والد اور افراد خاندان نے اس کی حوصلہ افزائی کی اور دس برس کی عمر سے اس نے غزل سکیھنا اور گانا شروع کیا۔ جیوتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے لگی اور اپنی گلوکاری کی وجہ سے کم وقت میں اس نے دنیا بھر میں اپنے مداح بنالیے۔

اس کے سب سے بڑے مداح پاکستان کے حبیب اللہ سومرو ہیں جو جیوتی کی گلوکاری کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اسے اپنی بیٹی مانتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ جیوتی کو پاکستان مدعو کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details