بتایا جا رہا ہے شادی کی تقریب میں دلہن اور دیگر خواتین کانچ کی چوڑیوں کے ساتھ ہاتھوں سے تیار کردہ جوڑے پہننا پسند کرتی ہیں۔ یہ جوڑے صرف حیدرآباد میں ہی دستیاب ہے۔
حیدر آباد: چوڑی ودیگر ملبوسات کے دکاندار معاشی بحران کا شکار
تاریخی شہر حیدرآباد کی تاریخی عمارت چارمینار کے دامن میں لارڈ بازار واقع ہے۔ اس بازار میں خواتین کے ہاتھ کی چوڑیاں، جوڑے اور شادی کی تقاریب میں دلہن کے خصوصی ملبوسات اور دیگر ضروری اشیاء ملتے ہیں-
اس کاروبار سے وابستہ عبدالجبار کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو سالوں سے شادیوں کے سیزن اور عید کے موقع پر لاک ڈاون نافذ تھا- جس کی وجہ سے یہ کاروباری مراکز بند ہوچکے ہیں- اور جو چھوٹے موٹے کاروباری ہیں وہ اپنے گھروں میں یہ کام کیا کرتے تھے ۔تاہم ان کاموں سے جڑے کاریگر اب دیگر کاموں سے وابستہ ہوچکے ہیں ۔جس کے سبب اب روایتی کام بند ہونے کے دہانے پر ہے۔مزید پڑھیں:حیدرآباد: ساڑی پالش کرنے والے کاریگروں کا برا حال
عبدالجبار کا کہنا ہے کہ شادیوں کے سیزن میں روزانہ ایک ہزار تا 15 سو روپے کی آمدنی ہوتی تھی- تاہم گذشتہ دو سالوں سے کوئی آمدنی نہیں ہورہی ہیں - انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی کی بل اور ٹیکس معاف کریں-