اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: خاتون نے 3 سالہ بچہ کو دو منزلہ عمارت سے پھینک دیا - چاچی نے 3 سالہ بچہ کو دو منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا

تلنگانہ کے حیدرآباد میں ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر تین برس کے بچہ کو دو منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا۔

Hyderabad: Aunty threw a 3-year-old child down from a two-storey building
حیدرآباد: خاتون نے 3 سالہ بچہ کو دو منزلہ عمارت سے پھینک دیا

By

Published : Mar 2, 2021, 10:53 PM IST

حیدرآباد میں ایک معصوم بچہ محمد نعمان کی موت کا ذمہ دار اس کی چاچی کو بتایا جارہا ہے۔ عیدی بازار علاقہ میں 3 سالہ محمد نعمان کو اس کی سگی چاچی نے دو منزلہ عمارت سے نیچے ڈھکیل دیا۔

حیدرآباد: خاتون نے 3 سالہ بچہ کو دو منزلہ عمارت سے پھینک دیا

نعمان کی خالہ نے بتایا کہ ان کی بہن کی دیورانی عائشہ کی شادی گذشتہ ایک سال قبل ہوئی تھی۔ وہ بچے نہ ہونے کی وجہ سے اکثر دلبرداشتہ رہتی اور وہ ہمیشہ نعمان کو نقصان پہنچانے کی فراغ میں رہتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عائشہ نے آج نعمان کو گھر کی دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا جس کی وجہ سے نعمان کی موت ہوگئی۔ انہوں نے عائشہ کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details