حیدرآباد کا شمش آباد ہوائی اڈہ دنیا کا سب سے زیادہ وقت کا پابند ہوائی اڈہ ہے۔ایوی ایشن اینالیٹیکل،کی ایک کمپنی نے اپنے سروے میں اعلان کیا کہ حیدرآباد ایرپورٹ نے مارچ کے مہینے میں 90.43 فیصد وقت پر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ملک کے پہلے گرین فیلڈ ایرپورٹ کے طور پر پہچانے جانے والے حیدرآباد کے شمش آباد ایرپورٹ نے ایک اور اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ وقت کی پابندی والے ہوائی اڈے کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ایوی ایشن اینالٹیکل کمپنی 'سیریم' کی طرف سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں شمش آباد ہوائی اڈے نے 90.43 فیصد بروقت کارکردگی ریکارڈ کی ہے۔
شمش آباد ہوائی اڈہ وقت کی پابندی کے لحاظ سے 90 گھنٹے کا ہندسہ عبور کرنے والا واحد بین الاقوامی ہوائی اڈہ بن گیا۔ ہوائی اڈے کے حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ گزشتہ سال نومبر میں 88.44 فیصد کے ساتھ وقت کی پابندی کی رپورٹ میں چوتھے نمبر پر تھا، لیکن اس نے صرف 4 ماہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔