حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ Hyderabad International Airport Limited (جی ایچ آئی اے ایل)نے خطرہ والے 11 ممالک سے واپس ہونے والے مسافرین کے لئے خصوصی انتظامات Special arrangements for travelersکئے ہیں۔
ان خصوصی انتظامات کے سلسلہ میں وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے جی ایچ آئی اے ایل نے کہا کہ حکومت ہند نے دنیا کے بعض حصوں میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون سے انفیکشن کے معاملات میں اضافہ کے بعد سفر کی نئی اڈوائزری New Travel Advisory جاری کی ہے۔
جی ایچ آئی اے ایل نے نئے رہنمایانہ خطوط اور مسافرین کی سہولت کے لئے تمام مناسب انتظامات کئے ہیں۔ مسافرین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے ایرپورٹ پر بین الاقوامی آمد کے ہال پری امیگریشن کے قریب کوویڈ کے مخصوص جانچ کے بوتھس قائم Covid booths set up کئے گئے ہیں۔ آمد کے تمام راستوں پر تھرمل اسکینرس لگائے گئے ہیں۔تمام مسافرین کو حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آمد پر تھرمل اسکریننگ عمل سے گزرنا ہوگا۔